ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنڑا زبان کے مستقبل کے بارے میں خطاب

کنڑا زبان کے مستقبل کے بارے میں خطاب

Sun, 20 Nov 2016 11:25:14    S.O. News Service

کاروار 19؍نومبر(ایس او نیوز)دیویکر کامرس کالج میں "کنڑا زبان کا مستقبل"کے عنوان پر طلباء کے لئے جلسہ منعقد کیاگیا جس میں خطاب کرتے ہوئے شریدھرنائک نے کہا کہ ہزاروں سال کی تاریخ رکھنے والی زبان کو محض ایک زبان نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک طرز زندگی کے طور پراپنائیں۔کنڑا راجیہ اتسوا کی مناسبت سے یہ جلسہ کاروار تعلقہ کنڑاساہتیہ پریشد اورسناتوترا کیندرا کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے دیگر زبانوں کے مقابلے میں کنڑا زبان کی بعض اہم خصوصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کنڑا زبان ایک روزی فراہم کرنے والی زبان ہونے کا یقین عوام کو دلائے۔اورعوام کو بھی چاہیے کہ انگریزی زبان کوہی روزی فراہم کرنے والی زبان سمجھنا چھوڑ دیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ برسوں قبل یونیسکو کی طرف سے سروے کے بعد دنیا کی20 زندہ زبانوں کی جو فہرست جاری کی گئی تھی، اس میں کنڑا زبان بھی شامل تھی۔لیکن یونیسکو نے دنیا کی مردہ ہونے جارہی زبانوں کی جو فہرست جاری کی تھی اس میں بھی کنڑا زبان شامل تھی۔اور یہ ایک دکھ کا مقام ہے کہ دنیا کی ایک زندہ زبان مردہ ہوتی جارہی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ کنڑا زبان اور ثقافت کی بقا کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے۔

اس موقع پر کنڑا ساہتیہ پریشد کے تعلقہ صدر ناگراج ہرسن ہلی اور دیویکر کامرس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بی ایچ نائک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


Share: